بھارتی ریاست منی پور میں ہندو انتہاپسندوں نے 2 عیسائی خواتین کو برہنہ کرکے سڑک پر گھمایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
بھارتی ریاست منی پور میں ہندو انتہا پسندی قابو سے باہر ہوگئی ہے جب کہ حال ہی کے واقعے نے بھارت میں رہنے والے غیر ہندو افراد کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق ہندو قبیلے کے افراد نے دو عیسائی خواتین کو برہنہ کر کے سڑک پر گھمایا جب کہ شرمناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دو خواتین کو برہنہ حالت میں گاﺅں کی سڑک پرگھماتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہندو انتہا پسند کی کھلے عام مسلم خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی
رپورٹ کے مطابق اس واقعے سے منی پور میں حالات کی سنگینی کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ یہ واقعہ 4 مئی کو ضلع کانگ پو کپی کے گاﺅں بی فینوم میں پیش آیا تھا۔
واضح رہے کہ منی پور میں 3 مئی سے جاری تشدد میں اب تک ڈیڑھ سو کے قریب افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی فینوم گاﺅں میں میتی اور کوکی قبائل کے درمیان جھڑپوں کے بعد میتی برادری کے لوگوں نے کوکی خواتین کو کپڑے اتارنے پر مجبور کیا۔ کوکی خواتین کو دھمکی دی گئی کہ اگر انہوں نے خود کو بے لباس نہیں کیا تو انہیں گولی مار دی جائے گی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوکی خواتین کے ساتھ اس بھیانک سلوک کا مقصد انکی تذلیل کرنا تھا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ریاست میں جنسی تشدد کے تمام واقعات کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تفتیش اور متاثرہ خواتین کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ بھارتی حکام پر زور دیا گیا کہ وہ منی پور میں انٹرنیٹ کی فوری بحالی کو بھی یقینی بنائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News