یونان میں آگ نے تباہی مچا دی، ہزاروں لوگوں کی نقل مکانی

یونان میں آگ نے تباہی مچا دی، ہزاروں لوگوں کی نقل مکانی
یونان کے جزیرے رہوڈس میں آگ نے تباہی مچا دی جس کے باعث ہزاروں لوگوں نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان میں سیاحتی سیزن تباہ ہوگیا ہے، تیز ہوائیں آگ بجھانے والوں کے لیے مشکل بنا رہی ہیں۔
رہوڈس میں آگ قابو سے باہر ہے، آگ سامنے والے جزیرے کو لگاتار چھٹے دن بھی جلا رہی ہے جس سے ناقابلِ حساب تباہی ہوئی ہے۔
آگ لگنے سے جنگل کا بڑا علاقہ جل گیا ہے جبکہ لگژری ہوٹل بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے ۔
اس وقت ایمرجنسی کی کیفیت ہے، ایئرپورٹس پہ رش بڑھ چکا ہے اور سیاح جلد سے جلد اس جزیرے سے نکلنا چاہتے ہیں۔
ایئرپورٹس کے ساتھ ساتھ بندرگاہ پہ بھی بہت رش ہے اور رہوڈس سے ایتھنز آتے ہوئے بحری جہاز کے ذریعے کم سے کم اٹھارہ گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔
رات کو لوگوں کو ہوٹلز سے نکال کر مخصوص مراکز میں منتقل کیا گیا جہاں پہ ان کو کھانا اور دوسری سہولیات حکومت کی طرف سے دی گئیں۔
اب حکومت کی طرف سے فوجی چھاؤنیوں میں بھی مراکز بنا دیے گئے ہیں تاکہ سیاحوں کو وہاں منتقل کیا جائے۔
ماہرین کے مطابق شاید جزیرہ سیاحتی سیزن کو جاری نہ رکھ سکے اور یہ معاشی لحاظ سے رہوڈس جزیرے کے رہائشیوں کے لیے بہت بڑا نقصان ہوگا۔
آگ اس وقت گھروں اور چند بڑے ہوٹلز کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/07/636920/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/07/636920/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

