افغانستان میں سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد

افغانستان میں سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد
افغانستان میں طالبان حکومت نے سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت انصاف نے ملک میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔
وزیر انصاف مولوی عبدالحکیم شرعی نے کہا کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کو قبول نہیں کیا جاسکتا، اس وقت تمام قوانین اسلامی شریعت کی روشنی میں مرتب کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے دو سال مکمل
ان کا کہنا تھا کہ شریعت میں سیاسی جماعتوں کی کوئی گنجائش اور حیثیت نہیں جب کہ ملک کی موجودہ تباہی سیاسی جماعتوں کی وجہ سے ہے اور سیاسی جماعتیں ملک کے مفاد میں نہیں۔
واضح رہے کہ یہ پیشرفت طالبان کی جانب سے کابل پر قبضے کی دوسری برسی منانے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔
پابندی سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ افغان طالبان کی تحریک اقتدار پر اپنی اجارہ داری برقرار رکھے گی اور ان کا مملکت میں سیاسی لوگوں کو اجازت دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/207603/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/207603/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

