بھارت میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد مساجد پر حملے
بھارت میں فرقہ وارانہ تشدد شدت اختیار کرگیا ہے جب کہ تازہ ترین واقعے میں ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں دو مساجد پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں جاری پرتشدد جھڑپوں اور کشیدہ صورت حال کے بعد دو مساجد پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ضلع نوح کے علاقے تاوڈو میں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے دو مساجد پر پیٹرول بم پھینکے ہیں۔
پولیس کے مطابق بدھ کی شب وجے چوک اور پولیس اسٹیشن کے قریب واقع مساجد پر موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے پیٹرول بم پھینکے تاہم دونوں واقعات میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مساجد کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کو مساجد کی طرف روانہ کردیا گیا تھا جس کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں جاری پرتشدد جھڑپوں کی وجہ سے حالات بدستور کشیدہ ہیں اور ریاستی حکومت نے متعدد اضلاع میں 5 اگست تک موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کر رکھی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
