Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپین میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال

Now Reading:

اسپین میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال
اسپین

اسپین میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال

اسپین میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  اسپین کے مشرقی ساحل پر الکانار، تاراگونا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 215 لیٹر فی مربع میٹر بارش  نے سیلابی صورتحال پیدا کرکے مکینوں کو گھروں تک محدود کردیا ہے۔

دارالحکومت میڈرڈ کے میئر نے اتوار کے روز تمام رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا  ہے کیونکہ مزید طوفانی بارشوں کا خطرہ ہے۔

قومی موسمیاتی ایجنسی اے ای ایم ای ٹی نے اتوار کے لیے میڈرڈ کے علاقے، صوبہ ٹولیڈو اور کیڈیز شہر میں زیادہ سے زیادہ ریڈ الرٹ جاری کیا، جس کا مطلب ممکنہ انتہائی خطرہ ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ میڈرڈ میں 120 لیٹر فی مربع میٹر بارش 12 گھنٹے تک ہو سکتی ہے۔

Advertisement

میڈرڈ کی ایمرجنسی سروسز نے مکینوں کو ٹیکسٹ بھیج کر انہیں سیلاب کے خطرات سے آگاہ کیا اور انہیں گاڑیوں کا استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

لا لیگا نے الرٹ کی وجہ سے میڈرڈ کے وانڈا میٹرو پولیٹانو اسٹیڈیم میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور سویلا کے درمیان شام کا میچ معطل کر دیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اگر دشمن نے چھوٹی سی بھی غلطی کی تو ہم اسے خاک میں ملادیں گے ، ایران کی اسرائیل کو دھمکی
اسرائیلی فوج کا غزہ میں پناہ گزین اسکول پر حملہ؛ بچوں اور خواتین سمیت 22 فسلطینی شہید
متعدد اسرائیلی فوجیوں کا غزہ میں ڈیوٹی سے انکار
اسرائیلی وزیر دفاع نے دورہ امریکہ ملتوی کردیا
امریکہ کی کراچی ائیرپورٹ کے قریب دہشتگردی کی مذمت
مقبوضہ کشمیر کے انتخابات میں مودی کو عبرتناک شکست
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر