سکھ رہنما کے قتل کے بعد کینیڈا اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیرا عظم کی جانب سے سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرنے پر بھارت نے کینیڈا کے سفارت کار کو ملک بدر کردیا۔
بھارت نے کینیڈین سفارت کار کو 5 روز کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے کینیڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کرلیا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔
کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے حوالے سے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی سے حالیہ ملاقات میں براہ راست معاملہ اٹھایا ہے ۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ کینیڈین شہری کے قتل میں کسی دوسری حکومت کا ملوث ہونا ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
کینیڈا نے احتجاجاً بھارتی سفیر کو ملک بدر کردیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News