ترک صدر کا اسرائیل سے پاگل پن بند کرنے کا مطالبہ
ترک صدر نے غزہ پر اسرائیلی بربریت کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے اسے فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر اپنے جاری حملے بند کرے اور اپنے اس ’پاگل پن کی حالت‘ سے نکل آئے۔
اردگان نے کہا کہ غزہ کی طرف مسلسل بڑھتی ہوئی اور تیز اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے جس سے جاری انسانی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے۔
انہوں نے ترک قوم سے کہا کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت کا اظہار کرنے کے لیے استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر ہونے والی ریلی میں میں شامل ہوں۔
توقع ہے کہ رجب طیب اردگان اس اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں تین ہزار سے زائد بچوں اور 1700 سے زائد خواتین سمیت 7326 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی بمباری سے زخمیوں کی تعداد بھی 18 ہزار 967 ہو گئی ہے۔
اسرائیل نے شمالی علاقے بیت لاحیہ، بیت حنون، غزہ شہر کے شمال مغربی اور وسطی علاقوں کو رات بھر نشانہ بنایا۔ غزہ شہر کے جنوب میں واقع الشاتی کیمپ میں ایک رہائشی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا جس میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے۔
مزید دوگھروں پر بھی حملے کیے گئے جن میں 16 افراد شہید اور 60 زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ پر اسرائیل کی رات بھر شدید ترین بمباری سے مکمل بلیک آؤٹ ہوگیا اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
