Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل فلسطین جنگ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم

Now Reading:

اسرائیل فلسطین جنگ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم
اسرائیل

اسرائیل فلسطین جنگ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم

اسرائیل  اور فلسطین  کے درمیان جاری جنگ  سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس  بے نتیجہ ختم  ہوگیا۔

 عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان میں مشترکہ بیان پر اتفاق رائے نہ ہوسکا ۔

اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی نے اجلاس کے دوران سلامتی کونسل کوتازہ صورتحال آگاہ کیا ۔  غزہ میں اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی کوششوں  کے حوالےسے اراکین کو بریف کیا ۔

امریکا کی جانب سے رکن ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ اسرائیل پر حماس کے حملے کی مذمت کریں تاہم امریکی اور  اسرائیلی مطالبے اور دباؤ کے باوجود کئی اراکین نے  ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

اجلاس کے دوران روس نے سلامتی کونسل کے دیگر رکن ممالک سے اتفاق نہیں کیا۔

Advertisement

روسی سفیر نے  فوری جنگ بندی اور بامعنیٰ مذاکرات پر زوردیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطین سے متعلق دہائیوں پہلے طے معاہدے پرعمل کرے۔

امریکا نے اسرائیل پر حماس کے حملے کے معاملے پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں  اتفاق رائے نہ ہونے پر افسوس  کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ حماس کے ہفتے کی صبح شروع کیے جانے والے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں  فوجی افسران سمیت 700 سے  زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسرائیل پر غیر متوقع حملے کے بعد حزب اللہ بھی لبنان سے صہیونی ریاست کو نشانہ بنارہی ہے۔

دوسری جانب  اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے مطابق   حماس کے حملوں سے بوکھلائی ہوئی اسرائیل  فوج نے فلسطین میں  شہری علاقوں پر شدید گولہ باری اور فضائی حملے  شروع کردیے ہیں۔

شہری علاقوں اور عمارتوں پر اسرائیلی بمباری سے بچوں اور عورتوں سمیت اب تک 413 فلسطینی جاں بحق  اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

Advertisement

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے مطابق  اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونے والے لوگوں کی تعداد میں راتوں رات نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

اب تک 74 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوکر  64 پناہ گاہوں میں  منتقل ہوگئے ہیں ۔

اسرائیل   کی جانب سے مسلسل بے حسی  کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اور فلسطین کی بجلی اب تک بحال نہیں کی گئی۔

غزہ میں بجلی کی بندش اسپتالوں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن رہی ہے ۔  اسرائیلی جارحیت سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دینے  شدید مشکلات کا سامنا  ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈھاکہ میں کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپوں میں 105 افراد ہلاک، کرفیو نافذ
کینیڈا، پہلی خاتون آرمی چیف نے فوج کی کمان سنبھال لی
امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی انتقال کرگئیں
سعودی عرب میں ملازمت کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
دنیا بھر میں آئی ٹی سروسز متاثر، وجہ سامنے آگئی
ہو سکتا ہے مجھے انتخابی دوڑ سے باہر ہونا پڑے، جو بائیڈن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر