غزہ کی سنگین صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے رکن ممالک کو لکھے گئے ایک خط میں اعلان کیا ہے کہ جنرل اسمبلی کا خصوصی ہنگامی اجلاس جمعرات کو ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ جب سلامتی کونسل مسائیل کے حل سے قاصر ہو تو جنرل اسمبلی کو آگے بڑھنا چاہیے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے بارے میں امریکی قرارداد زیر غور ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اب تک اسرائیل حماس جنگ سے متعلق کسی قرارداد پر اتفاق کرنے میں ناکام رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد کو امریکا نے ویٹو کیا تھا۔
پہلی مرتبہ روس کی جانب سے انسانی بنیادوں پر جنگ میں توقف کے مطالبے کی 15 میں سے صرف 5 رکن ممالک نے حمایت کی تھی۔ امریکا، برطانیہ اور فرانس نے اس متن میں حماس کی مذمت نہ کرنے کو ناقابل قبول غلطی قرار دیا تھا۔
روس کا مسودہ مسترد ہونے کے بعد امریکا نے برازیل کی طرف سے پیش کی گئی دوسری قرارداد کو اس اعتراض کے ساتھ ویٹو کر دیا تھا کہ اس متن میں اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کا ذکر نہیں تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News