Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ میں طویل وقفے کی قرارداد منظور

Now Reading:

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ میں طویل وقفے کی قرارداد منظور
اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ میں طویل وقفے کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ میں انسانی ہمدردی کے  تحت طویل وقفے کی قرارداد منظور ہوگئی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل  کے اجلاس میں  مالٹا   کی پیش کردہ غزہ جنگ میں  انسانی ہمدردی کے  تحت طویل وقفے کی قرارداد منظور ہوگئی۔

اجلاس  میں مالٹا کی قرارداد پر ووٹنگ کی گئی جس کے  حق میں 12 ووٹ پڑے ، مخالفت میں ایک ووٹ  بھی نہیں  آیا جبکہ 3 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد  کے مسودے  میں غزہ جنگ میں  انسانی ہمدردی کےطویل وقفے پر زور دیا گیا ہے۔

قرارداد میں امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی، طبی انخلاء اور غزہ میں قید یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

قرارداد میں زور دیا گیا ہے کہ  تمام فریقین کو بین الاقوامی انسانی قانون کی تعمیل کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے درندگی اور سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے الشفاء اسپتال پر ٹینک چڑھا دئیےتھے۔ الشفاء اسپتال  کے کمپلیکس میں اسرائیلی  فوجی ٹینکوں سمیت داخل ہوگئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے الشفاءاسپتال میں گھسنے کی تصدیق  کرتے ہوئے کہا  تھا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر حماس کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا  تھا کہ کارروائی  نہ صرف انٹیلی جنس معلومات  بلکہ آپریشنل ضروریات پر مبنی ہے۔ ٹیم میں طبی عملہ اور عربی بولنے والے شامل ہیں۔

اسرائیل نے حماس پر الشفاء اسپتال کو آپریشن کے اڈے کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ حماس نے اس اسرائیلی دعوے کو بارہا مسترد کیا ہے۔

الشفاء کمپلیکس میں مریض، عملے اور بے گھر شہریوں سمیت 2300 افراد کئی دنوں کی شدید لڑائی اور فضائی بمباری سے پھنسے ہوئے ہیں۔

Advertisement

7 اکتوبر کو حماس اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 4 ہزار سے زائد بچوں سمیت 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 30 ہزار کے  قریب  زخمی ہوئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دبئی میں احتجاج کرنا بنگلہ دیشیوں کو مہنگا پڑ گیا
’نیپاہ‘ وائرس سے بچے کی موت کے بعد بھارت میں الرٹ جاری
جو بائیڈن کی دستبرداری، عالمی رہنماؤں کا فیصلے کا خیر مقدم
جو بائیڈن کے دستبرداری پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آ گیا
جو بائیڈن صدارتی انتخابات سے دستبردار، کملا ہیرس صدارتی امیدوار نامزد
امریکی جمہوریت کے لیے میں نے گولی کھائی، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر