غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 50 ہزار مکانات مہندم ہوگئے

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 50 ہزار مکانات مہندم ہوگئے
اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری سے ہزاروں گھر تباہ ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی بمباری سے 50 ہزار مکانات مہندم ہوگئے۔
اسرائیلی حملوں میں 88 مساجد بھی شہید ہوئیں جبکہ 174 مساجد اور 3 چرچز کو نقصان پہنچا۔
غزہ میں 103 سرکاری آفسز اور 266 اسکولز بھی تباہ ہوگئے۔
غزہ میں اسرائیلی بربریت سے 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اسرائیلی بمباری سے تباہ عمارتوں کے ملبے سے مزید 160 لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
دوسری غزہ میں جاری حماس اسرائیل لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی میں دو روز کی توسیع کے بعد اب تک 60سے زائد اسرائیلی اور 180 سے زائد فلسطینی قیدی رہا ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز حماس نے 10 اسرائیلوں اور 2 غیر ملکیوں سمیت 12 یرغمالی رہا کیے تھے۔
معاہدے کے تحت اسرائیل نے بھی بدلے میں 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں میں 15 خواتین اور 15 مرد شامل تھے۔
غزہ میں اسرائیلی بربریت سے 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اسرائیلی بمباری سے تباہ عمارتوں کے ملبے سے مزید 160 لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News