امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر ہم پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں تصدیق کی کہ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر ہم پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا پرامید ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی پر معاہدہ ہو سکتا ہے لیکن ابھی کچھ بھی حتمی نہیں ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلے میں ابھی بھی کام کرنا باقی ہے۔
جان کربی نے مزید کہا کہ امریکا غزہ میں بین الاقوامی قانون کا احترام کرنے، جنگ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفےسمیت امداد میں اضافہ چاہتا ہے۔
خیال رہے کہ حماس نے قطری حکام کو جنگ بندی کی تجاویز کے حوالے سے اپنا جواب دے دیا ہے۔تاہم ممکنہ معاہدے کی شرائط کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل بھی حماس کے ساتھ معاہدے کے لیے تیار ہے ۔
یرغمالی خواتین اور بچوں کی بازیابی کے لیے لڑائی میں پانچ دن کا وقفہ ہو گا ۔ بدلے میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین اوربچوں کو رہا کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت سے اب تک 5 ہزار 500 سے زائد بچوں اور 3 ہزار 500 سے زائد خواتین سمیت 13 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News