بھارتی ریاست تامل ناڈو میں موسلادھار بارش کے بعد ریڈ الرٹ جاری
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں موسلادھار بارش کے بعد ریڈ الرٹ جاری
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں موسلادھار بارش سے ٹرینیں اور پروازیں بھی متاثر ہوگئیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں موسلادھار بارش کے بعد ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ بارش سے ٹرینیں اور پروازیں بھی متاثر ہوگئیں ہیں۔
#6ETravelAdvisory: Due to inclement weather in #Tuticorin #TCR, flight departures and arrivals are likely to be impacted. Please check your flight status at https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/12/672649/amp/ before leaving for the airport.
— IndiGo (@IndiGo6E) December 17, 2023
رپورٹ کے مطابق مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ تامل ناڈو کے چار اضلاع میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی اضلاع میں نظام زندگی دھرم بھرم ہوکر رہ گیا ہے اور موسلا دھار بارش کے باعث متاثرہ اضلاع میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں اسکول، کالج، بینک، نجی ادارے اور پبلک سیکٹر و کمپنیاں بند رہیں گی۔
دوسری جانب تامل ناڈو کے ضلع تھنی میں واقع ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ جنوبی تامل ناڈو کے کئی علاقوں میں دھان کے کھیت برباد ہوگئے ہیں۔
AdvertisementVIDEO | Water inflow surges at Vagai dam in Tamil Nadu's Theni district amid heavy rainfall in the region. pic.twitter.com/7TbQFvHD5U
— Press Trust of India (@PTI_News) December 18, 2023
ریاست کے جنوبی علاقوں میں سڑکیں و پل پانی میں ڈوب گئے ہیں جب کہ بہت سی رہائشی کالونیوں میں بھی پانی بھرگیا ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی تامل ناڈو کے تھوتھکوڈی ضلع میں 95 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ کئی علاقوں میں 30، 44، 50 اور 55 سینٹی میٹر تک بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹولن نے اپنے پارٹی کارکنان کو متاثرہ اضلاع کے امدادی کاموں میں مدد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے جب کہ وہ خود بھی امدادی کاموں کی نگرانی کررہے ہیں اور حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ’’میں نے بارش سے متاثرہ اضلاع کے پارٹی ورکرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر زمین پر عوام کی مدد کریں اور امدادی کاموں میں شامل اہلکاروں کی بھی مدد کریں‘‘۔
واضح رہے کہ موسلا دھار بارش کے باعث تامل ناڈو میں 15 ٹرینیں منسوخ کردی گئیں ہیں جب کہ کئی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے اور پروازوں کو منسوخ بھی کرنا پڑا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

