Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں 14 لاکھ سے زائد افراد کا منشیات استعمال کرنے کا انکشاف

مقبوضہ کشمیر میں 14 لاکھ سے زائد افراد کا منشیات استعمال کرنے کا انکشاف

ماہرین صحت نے مقبوضہ کشمیر میں 14 لاکھ سے زائد افراد کے منشیات استعمال کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز سری نگر نے انکشاف کیا ہے کہ منشیات کی لت میں مبتلا 1560 افراد رواں برس علاج کی غرض سے شہر کے ایک اسپتال کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا ایک اندازے کے مطابق مقبوضہ علاقے میں 14 لاکھ سے زائد افراد منشیات کا استعمال کر رہے ہیں جب کہ 2022 میں اسپتال کا رخ کرنے والوں کی تعداد 3395 تھی۔

صورہ اسپتال سری نگر کے ڈاکٹر عبدالمجید کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ منشیات کے استعمال میں بتدریج کمی آرہی ہے لیکن اس حوالے سے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی ایک بڑی تعداد ٹرانسپورٹ اور طلباء برادری کی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں منشیات کی لعنت اور ذہنی انتشار کا سبب بننے والے کثیر جہتی عوامل میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری کی تعیناتی، قابض اہلکاروں کے مظالم، سیاسی غیر یقینی، بے روزگاری اور غریت وغیرہ شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version