امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی ہتھیاروں کو چھوڑنا ہماری پالیسی کا حصہ تھا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان امریکا کا دیرینہ شراکت دار رہے گا۔
جان کربی نے کہا کہ پاکستان کو تاحال سرحد پار سے دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی ہتھیاروں کو چھوڑنا ہماری پالیسی کا حصہ تھا۔ ہم نےکانگریس کی منظوری سے افغان آرمی کی ہتھیاروں سے مدد کی، انہیں مضبوط کیا، طالبان کے قبضے کے بعدیہ ہتھیار ان کے ہاتھ لگ گئے۔
ترجمان امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے کہا کہ کچھ افغان نیشنل آرمی حکام نے طالبان سے لڑائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔جو ہتھیار طالبان کے ہاتھ لگے وہ امریکا کے نہیں، افغان نیشنل آرمی کے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News