امریکا: کیلیفورنیا میں شدید برف باری کے باعث ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری برفانی طوفان کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہیں ، جس کے باعث کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی۔
کیلیفورنیا میں اب تک ڈیڑھ میٹر سے زیادہ برف پڑ چکی ہے جبکہ ریاست بھر میں خراب موسم کے باعث بجلی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے جس کی وجہ سے 74 ہزار سے زائد رہائشوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔
شمالی کیلیفورنیا کے علاقوں میں خراب موسم کی یہ لہر 8 تا10 روز مزید جاری رہے گی، ایریزونا میں جاری شدید برف باری کا رخ اب شمالی ٹیکساس کی طرف ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News