Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزراء کی کونسل نے حکومت کے حالیہ اقدامات کا جائزہ لیا۔

اقدامات میں دوست ممالک کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ اور کثیرالجہتی شراکت داری کو فروغ دینے اور علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششیں شامل ہیں۔

وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کیساتھ توانائی، دہشت گردی کی روک تھام کیلئے دوطرفہ معاہدے کی منظوری دی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے کہا کہ سعودی وزیر توانائی کو پاکستان سے توانائی معاہدے پر دستخط کرنے کی ذمہ داری بھی تفویض کی گئی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ولی عہد اور وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سعودی پبلک پراسیکیوشن، پاکستانی انٹیلی جنس کے درمیان دہشت گردی اور اس کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے ایک معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔

یاد رہے کہ سرکاری دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ سلمان اور چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر نے  دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کی پاکستانی عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
عرفات کے دن ایک ارب لیٹر ریکارڈ پانی فراہم کیا گیا
میدان عرفات میں پاکستانی خاتون عازم حج کے ہاں بچے کی پیدائش
حماس کا اسرائیلی ٹینک پر حملہ، 8 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا 
غزہ میں غذائی قلت کا بحران شدت اختیار کر گیا، اقوام متحدہ
غیر قانونی حج کرانے پر 25 افراد کے خلاف جرمانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر