Advertisement
Advertisement
Advertisement

منامہ بحرین میں محرم الحرام کی مناسبت سے محفل نذرانہ عقیدت کا انعقاد

Now Reading:

منامہ بحرین میں محرم الحرام کی مناسبت سے محفل نذرانہ عقیدت کا انعقاد

منامہ بحرین میں محرم الحرام کی مناسبت سے محفل نذرانہ عقیدت کا انعقاد

منامہ بحرین میں پاکستان کلب کی لٹریری کمیٹی اوراردو مرکزبحرین کے زیراہتمام ماہ محرم کی مناسبت سے محفل نذرانہ عقیدت کا انعقاد کیا گیا۔

محفل نذرانہ عقیدت میں شعرا نے حمد باری تعالیٰ، نعت رسول مقبول ﷺ، اوراہلبیت رسولﷺ کی شان میں کلام پیش کیا۔ شعرا نے منظوم انداز میں گلہائےعقیدت پیش کیے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔

پاکستان کلب کی لٹریری کمیٹی اوراردو مرکزبحرین کے زیراہتمام ماہ محرم کی مناسبت سے محفل نذرانہ عقیدت میں قاری ظہورالٰہی نے تلاوت سے محفل کا آغازکیا۔

کلب کی لٹریری کمیٹی کے زیراہتمام محفل کی صدارت محمد افضل بھٹی (چیئرمین پاکستان کلب) کی نمائندگی کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان کلب خرم عباسی نے کی جبکہ معروف شاعر اقبال طارق  نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

محفل میں معروف نَعت خواں وشعرا، محمد وسیم سلطانی، وقاص علی، وسیم حسن سلطانی، عبدالجبار، حافظ حسن فدا، رانا محمد صفدرمعصومی، شیرازاحمد، اقبال طارق، سعید سعدی، اسد اقبال نے شرکت کی اوراہلبیت رسولﷺ کی شان میں اپنا کلام پیش کیا۔

Advertisement

شعرا نے منظوم اندازمیں گلہائےعقیدت پیش کیے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ نظامت کے فرائض غلام مرتضیٰ نے انجام دیے۔

نعت کمیٹی پاکستان کلب کے کنوینرمحمد ايوب کهوکهر، اردو مرکز بحرین کے ارکان نثاراحمد، شہزاد احمد اور فواد سمیت بڑی تعداد میں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی۔

محفل کےاختتام پروائس چیئرمین پاکستان کلب خرم عباسی نےشعرا کرام، نَعت خواں، مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور لٹریری کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر خرم عباسی نے کہا کہ ہمارا مقصد حضورﷺ کی طرز زندگی کی تلقین کرنا ہے، جبکہ تمام مسلمانوں کواسلامی اقدار پرعمل پیرا ہوکرآنیوالی زندگی کو بہتر بنانا چاہیے۔

آخرمیں حضوراقدسﷺ کی بارگاہ میں درود وسلام پیش کیا گیا۔

شعرائے کرام کا منتخب کلام :

Advertisement

دل کی گلیاں ہیں سیہ پوش یہ غم کس کاہے

اورہر آنکھ میں جو آج ہے نم کس کا ہے

ذکر کرتا ہوں تورندھ جاتی ہے آوازمری

سوچ گرمیرا نہیں شاہ امم کس کاہے

میرے اندرجو ہے اک کرب کا عالم طارق

یہ ہے مولا کا کرم اور بھرم کس کا ہے

Advertisement

اقبال طارق

شجیعِ کرب و بلا کا حُسینؓ سے پوچھو

شہیدِ راہِ وفا کا حُسینؓ سے پوچھو

وہ اقتدارکی خاطر کبھی لڑے ہی نہیں

سو دینِ حق کی بقا کا حُسینؓ سے پوچھو

کریم ہیں وہ سخی ان کا کل گھرانا ہے

Advertisement

عطا کا جودوسخا کا حُسینؓ سے پوچھو

مصیبتوں میں گھرے ہو، حُسینؓ کو دیکھو

مقام صبرو رضا کا حُسینؓ سے پوچھو

دلوں پہ راج حسینی رہےگا تا بہ ابد

محبِ خلقِ خدا کا حُسینؓ سے پوچھو

سعید سعدی

Advertisement

“غدیرخُم پہ نبیﷺ سے وعدہ وفا کریں گے یہ طے ہوا تھا”

خُدا کے احکام پر دِل و جاں فِدا کریں گے یہ طے ہوا تھا

خُدا کی چاہت نبیﷺ کی چاہت، نبیﷺ کی چاہت علی ؑ کی چاہت

یہ کلمہء حق ہے، کلمہء حق ادا کریں گے یہ طے ہوا تھا

جُدا نہیں ہیں خُدا نبیﷺ سے نبیﷺ علی سےعلی خُدا سے

کبھی جو بھُولیں یہ در نہ ایسی خطا کریں گے یہ طے ہوا تھا

Advertisement

اسد اقبال

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر