حماس نے عرب لیگ اور او آئی سی کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں 11 ماہ سے جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے درمیان ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
حماس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے عوام کے خلاف نسل کشی روکنے اور اسرائیل سے سیاسی، تجارتی اور سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے لیے موثر فیصلے کیے جائیں۔
اس تناظر میں 11 نومبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم -عرب لیگ کے مشترکہ سربراہی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News