فلسطین میں جاری انسانیت سوز مظالم پر فلسطینی بچی نے دنیا کو پیغام دے دیا۔
غزہ میں انسانیت سوز مظالم کا تذکرہ کرکے فلسطینی بچی رو پڑی اور کہا کہ نہ دنیا میں اور نہ ہی آخرت میں آپ کو معاف کروں گی۔
گزشتہ 11 ماہ سے غزہ میں بمباری کے بارے میں بچی نے کہا کہ ہم اب تھک چکے ہیں، تمام بچے اور جوان اب تھک چکے ہیں، بس بہت ہوگیا۔
بچی نے دنیا بھر کے لوگوں سے سوال پوچھا کہ آپ کس مٹی کے بنے ہیں، آپ کی رگوں میں کون سا خون دوڑتا ہے، اگر آپ کے اپنے بچے بھی ان مصائب کا شکار ہوتے تو کیا آپ چپ رہتے؟
واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 39 ہزار 897 فلسطینی شہید جب کہ 92 ہزار 152 زخمی ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News