ڈھاکہ: بنگلا دیش کا ریاستی ڈھانچہ مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے۔
حسینہ واجد سرکار کو گھر بھیجنے والے مشتعل طلباء سپریم کورٹ پر بھی چڑھ دوڑے ہیں، ڈھاکہ میں ہزاروں طلباء سپریم کورٹ میں گھس گئے۔
طلباء کی جانب سے چیف جسٹس عبید الحسن اور ایپلٹ ڈویژن کے تمام ججوں کو مستعفی ہونے کے لیے ایک بجے تک کا الٹی میٹم دے دیا گیا ہے۔
طلباء نے اعلان کیا ہے کہ چیف جسٹس اور ان کے ساتھی ججز مستعفی نہ ہوئے تو ان کے گھروں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔
طلباء رہنما اور عبوری حکومت کے مشیر آصف محمود نے اج فیس بک پر چیف جسٹس سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے فل کورٹ اجلاس روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔
طلباء کے مطالبے کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس ملتوی کردیا ہے۔
وکلا رہنماء کہتے ہیں کہ فسطائی قوتیں سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کا کندھا استعمال کرکے عبوری حکومت کو غیر قانونی قرار دلوانا چاہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News