کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مینوشے شفیق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کیخلاف طلبہ کا احتجاج روکنے والی کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مینوشے شفیق مستعفی ہوگئی ہیں۔
اپریل میں مینوشے نے نیویارک پولیس کو کیمپس میں داخلے کی اجازت دی تھی اور فلسطینی مظاہرین کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف مظاہرے پر تقریباً 100 طلبہ گرفتار ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ مینوشے شفیق کے مستفعی ہونے کے بعد کولمبیا یونیورسٹی ارونگ میڈیکل سینٹر کی سی ای او کترینہ آرمسٹرانگ نئی عبوری صدر ہوں گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News