ڈھاکہ: بنگلادیش کے چیف جسٹس عبید الحسن نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
بنگلادیش کے چیف جسٹس عبید الحسن نے بھی طلباء کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
چیف جسٹس عبید الحسن کا کہنا ہے کہ بطور چیف جسٹس تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد استعفیٰ صدر کو بھجوا دوں گا، ساتھی ججز مستعفی ہوں گے یا نہیں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔
خیال رہے کہ مظاہرین نے چیف جسٹس کو استعفیٰ دینے کے لیے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس نے یہ فیصلہ کیا ۔
طلبا نے استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں ججوں کی رہائش گاہوں پر دھاوا بولنے کا بھی اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس عبیدالحسن نے سپریم کورٹ کے دونوں ڈویژنوں کے تمام ججوں کے ساتھ فل کورٹ میٹنگ طلب کی تھی جس کے بعد صورت حال تیزی سے خراب ہونا شروع ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News