متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جن غیر ملکیوں کے اقامے کی مدت ختم ہوچکی ہے۔ انہیں 2 ماہ کی رعایت دی جارہی ہے۔
وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی شہری جو امارات میں موجود ہیں اور ان کے اقامے کی مدت ختم ہوچکی ہے وہ آئندہ ماہ یکم ستمبر سے دو ماہ کے اندر بغیر کسی جرمانے کے اقامے میں توسیع کراسکتے ہیں یا ملک سے روانہ ہوسکتے ہیں۔
امارات میں بسنے والے غیرملکیوں کو اپنی شناختی دستاویز درست کرانے اور تجدید کے لیے دو ماہ کی رعایت دی جا رہی ہے رعایتی مدت کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا، اس مدت کے دوران اگر کسی کا اقامہ ختم ہوچکا ہے تو وہ بغیر کسی جرمانے اور پریشانی کے اپنے اقامے کی تجدید کراسکتا ہے یا اپنے ملک جاسکتا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News