مساجد پر حملے اور پرتشدد مظاہروں کے الزام میں برطانیہ میں خاتون سمیت 5 افراد کو سزا سنادی گئی۔
برطانیہ میں پُرتشدد مظاہروں کا حصہ بننے اور سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے تشدد پر اکسانے کے الزام میں 53 سال کی خاتون سمیت 5 افراد کو سزا سنا دی گئی۔
مسجد پر حملے سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ پر کی بورڈ وائیر 53 سال کی خاتون کو 15 مہینے قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اس نے غصے میں پوسٹ کی، اس کا مقصد خوف پھیلانا نہیں تھا، تسلیم کرتی ہیں کہ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا وہ اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردیں گی۔
اس کے علاوہ 26 برس کے کونر ویٹلے اور 49 برس کے ٹریور لائڈ کو نسل پرستی اور پرتشدد ہجوم کو بڑھاوا دینے پر تین تین سال قید کی سزا ہوئی۔
60 سال کے گلین گیسٹ کو جنوبی یارک شائر میں پولیس اہلکار کو گھسیٹنے کے جرم میں دو سال آٹھ ماہ قید کی سزا دی گئی جبکہ 34 سال کے ڈومینک کیپالاڈی کو برسٹل میں ہنگامہ آرائی پر 34 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News