Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت جانے والی شیخ حسینہ کے ہمراہ جہاز میں کون سوار تھا؟

Now Reading:

بھارت جانے والی شیخ حسینہ کے ہمراہ جہاز میں کون سوار تھا؟

بھارت جانے والی شیخ حسینہ کے ہمراہ جہاز میں کون سوار تھا؟

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کو بنگلادیش سے بھارت لے جانے والی پرواز میں ان کے ہمراہ ان کی بہن بھی سوار تھیں۔

بھارت نے بنگلا دیش آنے جانے والی تمام پروازیں اور ٹرینیں روک دی ہیں اور بارڈر سیکیورٹی فورس کو کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیشِ نظر ہائی الرٹ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دیے جانے کے خلاف گزشتہ ماہ کئی روز تک مظاہرے ہوئے تھے جن میں 200 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد سپریم کورٹ نے کوٹہ سسٹم کو ختم کردیا تھا۔

سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے طلبہ نے وزیراعظم حسینہ واجد سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا اور کرفیو کے باوجود ڈھاکا کی جانب مارچ کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

گزشتہ روز طلبہ کے احتجاج کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں اموات کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی تھی جبکہ مجموعی طور پر حکومت مخالف احتجاج سے اب تک 300 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

آج بنگلادیشی فوج نے وزیراعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کی ڈیڈلائن دی تھی، جس کے بعد وہ استعفیٰ دے کر بھارت چلی گئیں جبکہ آرمی چیف نے ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیتن یاہو نے خصوصی اجلاس میں پیجر دھماکوں کی منظوری دی، اسرائیلی میڈیا
لبنان، پیجر دھماکوں میں 11 افراد شہید، ایرانی سفیر سمیت ڈھائی ہزار سے زائد زخمی
مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے نام نہاد انتخابات کا پہلا مرحلہ آج
بھارت، میانمار اور غزہ میں مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ایرانی سپریم لیڈر
مسائل کے حل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، میتھیو ملر
پاپوا نیو گنی، سونے کی کان کی ملکیت پر قبائل میں جھگڑا، 30 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر