صیہونی فوج غزہ کے التابین اسکول پر اسرائیلی حملے میں 100 سے زائد افراد شہید ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں غزہ میں میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسرائیلی حملوں میں بے گھر افراد کو فجر کی نماز کے دوران نشانہ بنایا گیا۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے اس واقعے کو ایک ہولناک قتل عام قرار دیا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ عملہ شہداء کی لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک گھر پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری سے 6 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے۔
وسطی غزہ میں دیر البلاح کے مشرق میں ایک خیمے پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے 3 بچوں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔
نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بھی صہیونی فورسز کی بمباری سے 4 افراد شہید ہوگئے۔۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار سے زائد ہے جبکہ 91 ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News