حماس نے قطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مزید شرکت سے انکار کردیاہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق قطر میں غزہ جنگ بندی کے لئے مذاکرات آج ہوں گے۔
مذاکرات میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز اور اسرائیلی وفد بھی شامل ہوں گے۔
حماس نے مذاکرات میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سمجھوتے کرلیے، اب اسرائیل سنجیدگی دکھائے تو بات چیت ہوگی۔
حماس نے مصالحت کاروں پر واضح کردیا کہ اب اسرائیل کی جانب سے کوئی سنجیدہ ردعمل آئے تو اس پر مصالحت کار ہم سے بات چیت کرلیں۔
اب جمعرات کے مذاکرات میں اسرائیل کی جانب سے کوئی سنجیدہ بات ہوئی تو پھر ہی حماس ثالث کاروں سے ملاقات کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News