برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 61 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ویوپاس ایئر لائن کا ایک ٹوئن انجن طیارہ برازیل کے جنوبی علاقے کاسکاویل سے ساؤ پالو جا رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جہاز کو قلابازیاں کھاتے فضا سے زمین پر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمین پر گرتے ہی جہاز میں آگ بھڑک اٹھتی ہے۔
ایئر لائن کا کہنا ہے کہ بدقسمت طیارے میں 57 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔
برازیل کے سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ طیارہ رہائشی علاقے میں گرا جس سے ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے۔
مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ طیارے میں سوار افراد کے علاوہ کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے، تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News