امریکی عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سیاستدانوں کے قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران سےتعلق رکھنےوالے 46 سالہ پاکستانی نژادشہری آصف مرچَنٹ پر اگست یا ستمبر میں نیویارک جا کر کرائے کے قاتل کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ پرحال ہی میں ہونےوالےحملےسےآصف کاتعلق نہیں ہے۔آصف پراگست یاستمبرمیں ٹرمپ اور دیگر عہدیداروں کےقتل کےمنصوبےکاالزام ہے۔
آصف کو12جولائی کوامریکہ چھوڑنےکی تیاری کرتےہوئےگرفتارکیاگیا تھا۔
نیویارک سٹی کی عدالت میں آصف پرقتل کےمنصوبےکی فرد جرم عائد کی گئی۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق آصف مرچنٹ نے بتایا کہ اُس کے منصوبے کے 3 حصے تھے، ہدف کے گھر سے یو ایس بی ڈرائیوز چوری کرنا، احتجاج پلان کرنا اور کسی سیاستدان یا سرکاری اہلکار کو قتل کرنااس کے منصوبے کا حصہ تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق مبینہ سازش کا ہدف امریکی حکومت کے موجودہ اور سابق اہلکار تھے، آصف مرچنٹ جن کرائے کے قاتلوں سے رابطے میں تھا وہ دراصل ایف بی آئی اہلکار تھے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے آصف مرچَنٹ کی ٹرمپ پرحملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف کاٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News