بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ مستعفی ہوکر بچ نکلنے میں کامیاب تو ہوگئیں لیکن بھارت میں پھنس کر رہ گئیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد کو بھارت پہنچنے کے بعد لندن جانا تھا جہاں وہ ممکنہ طور پر سیاسی پناہ کی درخواست دیتیں اور یا پھر فن لینڈ ان کی اگلی منزل ہوتی۔
اس بات کا امکان تھا کہ برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک شیخ حسینہ واجد بھارت میں کسی محفوظ مقام پر مقیم رہیں گی اور انہیں جلد برطانوی ویزہ مل جائے گا۔
تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نومنتخب برطانوی وزیراعظم نے ملکی پالیسی کے باعث برطانیہ پہنچ کر اسائلم دینے سے معذرت کرلی۔
برطانیہ کی نئی پالیسی کے تحت سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو برطانیہ کے بجائے پہلے کسی دوسرے ملک میں عارضی قیام کرنا ہوتا ہے جہاں ان کے چال چلن اور پناہ کے مقاصد کا اندازہ لگایا جاتا ہے اور پھر سیاسی پناہ دی جاتی ہے۔
بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ امریکہ نے شیخ حسینہ واجد کا ویزا منسوخ کردیا ہے تاہم اس حوالے سے امریکہ کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News