Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی عدالت نے ساؤتھ پورٹ پر فسادات میں ملوث 3 افراد کو سزا سنادی

Now Reading:

برطانوی عدالت نے ساؤتھ پورٹ پر فسادات میں ملوث 3 افراد کو سزا سنادی
برطانوی عدالت نے ساؤتھ پورٹ پر فسادات میں ملوث 3 افراد کو سزا سنادی

برطانوی عدالت نے ساؤتھ پورٹ پر فسادات میں ملوث 3 افراد کو سزا سنادی

لندن: لیور پول کی شاہی عدالت نے بلوہ اور فسادات میں حصہ لینے والے افراد کو قید کی سزائے سنادیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں لیور پول کی شاہی عدالت نے ساؤتھ پورٹ میں فسادات میں ملوث 3 افراد کو سزا سنائی جب کہ ان افراد پر بلوہ اور فسادات میں حصہ لینے کا الزام ثابت ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تین بچیوں کی ہلاکت پر غم و غصے کے معاملے کو بلوائیوں نے ہائی جیک کیا، بلوائیوں نے عوامی غم و غصے کو ہائی جیک کرکے لیور پول اور مرسی سائیڈ شہر کی شہرت اور عزت کو نقصان پہنچایا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملزمان نے عدالت کے روبرو بلوہ اور فسادات میں حصہ لینے کا اعتراف کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کی جانب سے فسادات میں ملوث افراد کے خلاف فاسٹ ٹریک قانونی کارروائی کے اعلان کے بعد شاہی عدالت نے پہلی سزائیں سنائی ہیں۔

Advertisement

ساؤتھ پورٹ سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ مجرم ڈیرک پر ایمرجنسی ورکر پر حملہ کرنے اور تشدد کارروائیوں کا الزام بھی ثابت ہوا ہے۔

علاوہ ازیں 41 سالہ لیئم ریلی اور 29 سالہ ڈیکلن گیرن نے بھی عدالت میں پرتشدد کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی بربریت سے اب تک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
منکی پاکس ویکسین کی پہلی کھیپ کانگو پہنچ گئی
امریکی اسکول میں فائرنگ کرنے والے سے گزشتہ سال بھی پوچھ گچھ ہوئی تھی
جکارتہ، پوپ فرانسس کا استقلال مسجد کا دورہ
مائیکل بارنیئر فرانس کے نئے وزیر اعظم نامزد
بنگلادیش کی مشکلات میں مزید اضافہ؛ روہنگیا سے ہجرت کرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر