Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی فوج کی غزہ میں اسکول پر وحشیانہ بمباری؛ 100 سے زائد فلسطینی شہید

Now Reading:

اسرائیلی فوج کی غزہ میں اسکول پر وحشیانہ بمباری؛ 100 سے زائد فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی غزہ میں اسکول پر وحشیانہ بمباری؛ 100 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ میں اسکول پر وحشیانہ بمباری؛ 100 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسکول پر وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ شہر کے علاقے الدرج میں التبین اسکول پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فورسز نے حملہ صبح نماز فجر کے وقت کیا جب کہ لوگ اس وقت نماز پڑھ رہے تھے، بمباری کے باعث اسکول کے مختلف حصوں میں آگ لگ گئی۔ اسکول میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔

دوسری جانب نصیرات کیمپ میں مسجد کے قریب اسرائیلی بمباری سے 3 افراد شہید ہوگئے، اسرائیلی فضائی حملے میں 3 افراد شہید جب کہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے 7 فلسطینی لقمہ اجل بنے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی حملوں میں  شہادتوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار 790 ہوگئی ہے جب کہ فلسطینی وزرات صحت کے مطابق زخمی فلسطینیوں کی تعداد 91 ہزار 702 ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی بربریت سے اب تک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
منکی پاکس ویکسین کی پہلی کھیپ کانگو پہنچ گئی
امریکی اسکول میں فائرنگ کرنے والے سے گزشتہ سال بھی پوچھ گچھ ہوئی تھی
جکارتہ، پوپ فرانسس کا استقلال مسجد کا دورہ
مائیکل بارنیئر فرانس کے نئے وزیر اعظم نامزد
بنگلادیش کی مشکلات میں مزید اضافہ؛ روہنگیا سے ہجرت کرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر