چلی نے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت سے رجوع کرلیا
جنوبی افریقہ کے بعد چلی نے بھی اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کر لیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق چلی نےعالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہونے کی درخواست دائر کر دی۔
چلی نے اسرائیل کے خلاف کارروائی میں حصہ لینے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں باضابطہ درخواست دائر کی ہے۔
جنوبی افریقہ نے دسمبر میں اپنا مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ اسرائیل غزہ پر فوجی حملے کے ذریعے نسل کشی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 95 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News