اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کے حق میں قرارداد منظور کرلی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل سے مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی تسلط ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل سے فلسطین میں موجودگی ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایک سال کے اندر فلسطین سے نکل جائے۔
خیال رہے کہ فلسطین کے حق میں قرارداد میں 124 ووٹ ڈالے گئے جب کہ 14 ممالک نے فلسطین کے خلاف اور اسرائیلی تسلط کے حق میں ووٹ دیا،
علاوہ ازیں 43 ممالک ووٹنگ کے عمل میں شریک نہ ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News