مراکش میں شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے باعث 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مراکش میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال کا سامنا ہے، مختلف حادثات میں 11 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ متعدد لاپتہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلوں سے درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے جب کہ 90 سے زائد شاہراہیں تباہ ہوچکی ہیں، حکام نے ہائی وے پر ڈرائیورز کو خراب موسم میں سفر سے گریز اور احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی مراکش کے صوبے ٹاٹا، ٹزنیٹ اور ایراکیڈیا کے سیلاب سے متاثرہ قصبوں میں بجلی، پانی اور مواصلات کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے خراب موسمی حالات کے پیش نظر حد نظر متاثر ہونے سے بھی خبردار کیا ہے۔
مراکشی محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں تیز طوفانی برساتیں شند روز تک جاری رہنے سے متعلق بھی الرٹ جاری کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News