یمنی حوثیوں نے جنوب مغربی یمن میں ایک اور امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
بین الااقوامی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی حوثیوں نے جنوب مغربی صوبے دمار میں امریکی ایم کیو 9 رپیر ڈرون مارگرانے ویڈیو جاری کردی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے حملے سے ڈرون میں آگ لگ گئی اور وہ تیزی سے زمین پر گرنے لگا۔
امریکی فوج نے حوثیوں کی جانب سے ملک کے جنوب مغربی صوبے دمار میں ڈرون مار گرانے کے اعلان پر ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یمنی حوثیوں نے وسطی اسرائیل پر ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا تھا جس میں متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News