اسرائیل کے غزہ میں اسکول پر حملے میں انروا کے 6 اہلکاروں سمیت 18 افراد شہید ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری میں انروا کے 6 اہلکاروں سمیت 18 افراد شہید ہوگئے۔
مغربی کنارے پر اسرائیل کے فوجی حملوں میں اب تک 50 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔
غزہ شہر کے مختلف حصوں میں بمباری سے 12 فلسطینی لقمہ اجل بنے اور متعدد زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے بیان جاری کرتے ہوئے غزہ میں سویلینز اور اقوام متحدہ کے مراکز پر اسرائیل کے ہوائی حملوں کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے عملے اور امدادی کارکنوں کی ہلاکتوں پر کوئی احتساب نہ ہونا ناقابل قبول ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اقوام متحدہ کے اسکول میں حماس کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم حماس نے اسرائیلی دعواؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ حماس اقوام متحدہ کے اسکول کو کسی بھی مقصد کیلئے استعمال نہیں کرتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News