امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ تمام مسائل کے حل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی قائم مقام نائب وزیرخارجہ برائےسیاسی امورجان باس کےدورہ پاکستان پر سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے دورہ پاکستان میں ملاقاتوں کے دوران معیشت اور سلامتی امورپرگفتگوکی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جان باس نےدہشتگردی ،پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے ، اقتصادی اور سلامتی امور پر دوطرفہ تعاون کو وسعت دینےپربات کی۔
میتھیو ملر نے کہا کہ ملاقاتوں میں علاقائی استحکام اورخوشحالی کی اہمیت پرتبادلہ خیال کیاگیا۔جان باس نے امریکہ میں افغانوں کی آبادکاری میں مددکرنےپرپاکستان کےتعاون پرشکریہ اداکیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کےحل کیلئےحکومت پاکستان کےساتھ مل کرکام کرتےرہیں گے۔
غزہ سے متعلق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی نئی پیشکش پرکام جاری ہے، ہماری کوشش ہے پیشکش فریقین کیلئے قابل قبول ہو۔
میتھیو ملر نے کہا کہ پیشکش کب سامنےآئےگی اس کی کوئی ڈیڈلائن نہیں دےسکتے۔اسرائیل اورحزب اللہ کےتنازع کاسفارتی حل ہی صحیح راستہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News