اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے خصوصی اجلاس میں لبنان میں پیجر دھماکوں کی منظوری دی۔
اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ لبنان دھماکوں کےپیچھےاسرائیل کاہاتھ تھا ،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےخصوصی اجلاس کےدوران لبنان میں پیجردھماکوں کی منظوری دی تھی۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خصوصی اجلاس میں نیتن یاہو نے سینئروزراءاورانٹیلی جنس سربراہوں سےمشاورت کی تھی۔
لبنان میں پیجردھماکوں میں کم از کم 11 افراد شہید اور ڈھائی ہزارسے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پیجر دھماکوں میں لبنان سمیت شام میں بھی حزب اللہ کے 7 اراکین شہید ہوئے۔
روسی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں لبنان میں تعینات ایرانی سفیرمجتبیٰ امانی بھی شامل ہیں۔ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News