
اسرائیل کی غزہ میں پولیو مہم کیلئے جنگ بندی کی خبروں کی تردید
اسرائیل نے غزہ میں پولیو مہم کے لیے جنگ بندی کی خبروں کی تردید کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم ہاؤس نے غزہ میں ویکسینیشن مہم سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل صرف ویکسینیٹرز کے گزرنے کے لیے ایک انسانی راہداری کی اجازت دے گا، ایسے علاقوں کی نشاندہی کی جائے گی جو چند گھنٹوں تک ویکسین کے لیے محفوظ ہوں گے۔
یاد رہے کہ غزہ میں چند روز پہلے ایک 10 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جو غزہ میں 25 سال بعد رپورٹ ہونے والا پہلا پولیو کیس ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ تھم نہ سکا، جنین میں اسرائیلی حملوں 12 فلسطینی شہید ہوگئے، درجنوں زخمی ہوئے۔
اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔
غزہ کے ایک اسپتال کے لیے خوراک اور ایندھن لے جانے والے امدادی قافلے پر اسرائیل نے بمباری کی، جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ میں اب تک وحشیانہ کارروائیوں میں 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کردیا ہے جبکہ 23 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News