یوکرینی فضائی دفاع کو بہتر بنانے کے لیے برطانیہ نے 650 نئے میزائل سسٹم بھیجنے کا اعلان کردیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ لائٹ ویٹ ملٹی رول میزائل (ایل ایم ایم) سسٹم کی پہلی کھیپ اس سال کے آخر تک یوکرین روانہ کی جائے گی۔
یوکرین کو 162 ملین پاؤنڈ (213 ملین ڈالر) کے پیکیج کا باضابطہ اعلان برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی یوکرین کے مغربی اتحادیوں کے اجلاس میں کریں گے۔
برطانوی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہماری نئی حکومت کے یوکرین کی حمایت بڑھانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News