غزہ: خان یونس میں اسرائیل نے وحشیانہ حملہ کرکے 40 فلسطینیوں کو شہید جب کہ 65 کو زخمی کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے تازہ ترین وحشیانہ حملے میں خان یونس کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے 40 فلسطینی شہید اور 65 زخمی ہوگئے۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے فلسطین کے جنوب میں ایک پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا جب کہ اس علاقے میں ہزاروں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔
مقامی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے خان یونس کے قریب المواسی میں خیمہ کیمپ کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جب کہ یہ کیمپ ہزاروں بے گھر فلسطینیوں سے بھرا ہوا ہے۔
غزہ کی سول ایمرجنسی کے مطابق میزائل حملوں کے بعد 30 فٹ گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں جب کہ 20 کیمپوں میں بھی آگ لگ گئی ہے۔
غزہ کی سول ایمرجنسی نے بتایا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جو موقف سامنے آیا ہے اس میں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس علاقے میں حماس کے ایک کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News