Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ کے صدارتی امیدواروں کے درمیان اہم صدارتی مباحثہ آج ہوگا

Now Reading:

امریکہ کے صدارتی امیدواروں کے درمیان اہم صدارتی مباحثہ آج ہوگا
امریکہ کے صدارتی امیدواروں کے درمیان اہم صدارتی مباحثہ آج ہوگا

امریکہ کے صدارتی امیدواروں کے درمیان اہم صدارتی مباحثہ آج ہوگا

واشنگٹن: امریکہ کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان اہم صدارتی مباحثہ آج ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کے درمیان اہم صدارتی مباحثہ آج ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والے مباحثے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 49-49 فیصد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سفید فام ووٹرز کی اکثریت ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی ہے جب کہ سیاہ فام، ایشیائی اور لاطیسنو ووٹرز کی اکثریت کملا ہیرس کی حامی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کملا ہیرس کے مقابلے میں ڈونلڈٹرمپ کی مقبولیت ایک فیصد بڑھ گئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا الیکٹرول کالج جیتنے کا امکان 63 فصد سے بھی زیادہ ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ آج ہونے والے مباحثے کو نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے اہم قرار دیا جارہا ہے جب کہ مباحثے کے لیے 90 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

دونوں امیدواروں نے اس سے قبل کبھی بالمشافہ یا ٹیلی فون پر بھی بات نہیں کی ہے، لاکھوں امریکی شہری اس مباحثے کو دیکھیں گے۔

یہی وجہ ہے کہ مباحثے کو دونوں اُمیداروں کے لیے اُن ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے جو تاحال کسی اُمیدوار کی جانب جھکاؤ نہیں رکھتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی وزیر دفاع نے دورہ امریکہ ملتوی کردیا
امریکہ کی کراچی ائیرپورٹ کے قریب دہشتگردی کی مذمت
مقبوضہ کشمیر کے انتخابات میں مودی کو عبرتناک شکست
غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی، میتھیوملر
طب کے شعبے میں سال 2024 کا نوبل انعام دو امریکی سائنس دانوں نے جیت لیا
امریکہ نے گزشتہ ایک سال میں اسرائیل کو ریکارڈ فوجی امداد فراہم کی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر