متحدہ عرب امارات نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی آف ہیومن ریسورسز نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کی تعطیل کے لیے سرکلر جاری کردیا ہے۔
انسانی وسائل اور امارات کی وزارت نے اعلان کیا کہ اتوار 15 ستمبر 2024 کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی مناسبت سے سرکاری اداروں سمیت نجی شعبے کے ملازمین کے لیے بھی عام تعطیل ہوگی۔
یہ فیصلہ 2024 کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے سرکاری تعطیلات کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی قرارداد کے مطابق ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News