اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف جاری حملوں میں اب جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سامنے آیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق لبنان اور شام کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ اراکین کے پیجرز میں ایک ساتھ مشتبہ دھماکے ہوئے۔
لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پیجر دھماکوں میں 11 افراد شہید جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں لبنان میں تعینات ایرانی سفیرمجتبیٰ امانی بھی شامل ہیں۔ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں۔
روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیجردھماکوں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نےخصوصی اجلاس میں دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News