بھارت میں جشن میلاد النبیﷺ کے لیے جھنڈے لگانے پر ہندو انتہا پسندوں نے مسلم آبادی پر حملہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے محلے پر دھاوا بول دیا۔
انتہا پسندوں نے مسلم اکثریتی علاقوں میں ڈنڈوں سے حملے کر کے نوجوانوں سمیت خواتین اور بچوں کو زخمی کر دیا۔
کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو جھنڈے اور بینر لگانے سے روکا۔ حملے کے دوران موٹر سائیکلوں اور مسلمانوں کی دیگر املاک کو آگ لگا دی گئی۔
پولیس نے جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندو انتہا پسندوں کی بجائے 27 مسلمانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News