Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل کو پیجر دھماکوں کا غیر متوقع جواب دیا جائے گا، حزب اللہ

Now Reading:

اسرائیل کو پیجر دھماکوں کا غیر متوقع جواب دیا جائے گا، حزب اللہ
حزب اللہ

اسرائیل کو پیجر دھماکوں کا غیر متوقع جواب دیا جائے گا، حزب اللہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو پیجر دھماکوں کا غیرمتوقع جواب دیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے پیجر دھماکوں کا ذمہ دار  اسرائیل کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ایسا جواب  دیا جائے گا جس کا ممکنہ طور پر اس کواندازہ تک نہ ہوگا۔

ترجمان حزب اللہ کا کہنا ہے کہ پیجرز ڈیوائس میں دھماکےبیٹری پھٹنےسےنہیں  بلکہ بارودی مواد کی وجہ سےہوئےہیں۔ پیجرزڈیوائس امریکی کمپنی کے ہیں، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

لبنان میں پیجردھماکوں میں کم از کم 11 افراد شہید اور ڈھائی ہزارسے زائد زخمی ہوئے  ہیں جن میں سے کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پیجر دھماکوں میں لبنان سمیت شام میں  بھی حزب اللہ کے 7 اراکین شہید ہوئے۔

Advertisement

روسی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں لبنان میں تعینات ایرانی سفیرمجتبیٰ امانی بھی شامل ہیں۔ان کی  اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں۔

 دھماکوں کی لہر پر اسرائیل کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا  تاہم اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دھماکوں کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ تھا ۔اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو نےخصوصی اجلاس کےدوران لبنان میں پیجردھماکوں کی منظوری دی تھی۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خصوصی اجلاس میں نیتن یاہو نے سینئروزراءاورانٹیلی جنس سربراہوں سےمشاورت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت نہیں کریں گے، امریکی صدر
جواب دینا ناگزیر تھا، اسرائیل کو برداشت کرنا پڑے گا، ایرانی سفیر
مشرق وسطیٰ کی آگ بھڑکی تو پوری دنیا کو لپیٹ میں لے گی، انتونیو گوتریس
اسرائیلی بربریت، شہید فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی
ایران نے اسرائیل پر حملے میں کون سے میزائل استعمال کیے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
روس کی ایران و اسرائیل سے تحمل سے کام لینے کی اپیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر