Advertisement

حسن نصراللہ بلکل محفوظ ہیں، ایرانی میڈیا اور حزب اللہ ذرائع کا دعویٰ

حسن نصراللہ

حسن نصراللہ بلکل محفوظ ہیں، ایرانی میڈیا اور حزب اللہ ذرائع کا دعویٰ

ایرانی میڈیا اور حزب اللہ ذرائع  نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں  حسن نصراللہ بلکل محفوظ  رہے ہیں۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ  اور ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملے کے بعد محفوظ ہیں، انہیں حملوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ایرانی میڈیا کے لبنان میں نمائندے نے ذرائع کی بنیاد پر دعویٰ کیا کہ جمعے کی شام کیے گئے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کی قیادت کا کوئی بھی شخص شہید نہیں ہوا اور اسرائیل اپنے مزموم مقاصد میں ناکام رہا۔

حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر نے  بھی بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کو تصدیق کی  ہے کہ حسن نصر اللہ حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بیروت کے جنوبی علاقے داہیہ میں اسرائیلی طیاروں نے سید حسن نصراللہ اور صفی الدین کو نشانہ بنایا ہے۔

Advertisement

اسرائیلی فوج کے ریڈیو کے مطابق ایف 35 طیاروں نے بنکر بسٹر بموں کا استعمال کرتے ہوئے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ ان عمارتوں کے تہہ خانوں میں حزب اللہ کا دفتر موجود تھا۔

لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  بیروت پراسرائیلی حملے  میں6افرادشہید اور 91زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان پرتازہ حملےمیں حزب اللہ کےسربراہ حسن نصراللہ کی بیٹی زینب شہید ہوگئی ہیں تاہم  حزب اللہ کی جانب سے زینب نصراللہ کی شہادت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version