حزب اللہ کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر ڈرون حملہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کی ذاتی رہائش گاہ کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے شہر قیصریہ میں فائرکیے گئے، راکٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ کے راکٹ حملے میں جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو کی ذاتی رہائشگاہ ہے۔
اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفترکی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ حملے کے وقت موجود نہیں تھے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
